جنرل نیوز

صفا بیت المال کی فلاحی خدمت آخری سفر موبائل غسل سروس کی توسیع ۔ جدید سہولیات سے آراستہ مزید دوویانس کے افتتاح کی تیاری

پریس ریلیز حیدرآباد،7اپریل۔صفا بیت المال نے اپنے فلاحی منصوبے موبائل غسل سروس آخری سفرکی توسیع کا اعلان کیا ہے تاکہ حیدرآباد اور سکندرآباد میں خاندانوں کو تدفین کے مراحل باوقار طریقے سے ادا کرنے میں پیش آنے والی بڑھتی ہوئی مشکلات کا حل فراہم کیا جا سکے۔

 

مولانا غیاث احمد رشادی، صدر، صفا بیت المال نے کہا کہ شہر کی آبادی ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ رہائشی جگہیں محدود ہوتی جا رہی ہیں، جس کے باعث باعزت اور آسان تدفینی سہولیات کی ضرورت نہایت اہم ہو گئی ہے چنانچہ ستمبر 2021 میں صفائے بیت المال نے وقت کی اس اہم ضرورت کے پیشِ نظر موبائل وین سروس متعارف کروائی اور اس سروس کے آغاز کے بعد

 

اب تک 9,120 مرحومین کی تدفین کے سلسلے میں یہ خدمت انجام دی جا چکی ہے ، تاہم طلب اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر مرحوم مسلمان کو، اس کی مالی حالت سے قطع نظر، سنت کے مطابق غسل اور کفن کی سہولت اس کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے۔

 

موبائل غسل سروس آخری سفر کے توسیع کے منصوبے کے تحت دو نئی مکمل طور پر سہولتوں سےلیس غسل وینس کا افتتاح جمعرات، 9 اپریل 2026 کو نمازِ ظہر کے بعد ٹولی مسجد، کاروان ایسٹ، حیدرآباد میں ہوگا۔ ہر وین میں 200 لیٹر پانی کے ٹینک، گیزر، شاور سسٹم، غسل پلیٹ فارم، نکاسی آب کا نظام، کفن کا سامان اور جدید صفائی کے انتظامات شامل ہوں گے۔

 

موبائل غسل سروس آخری سفر کے دو نئے ویانس کے اغراض و مقاصد اور تیاری سے متعلق صفاء بیت المال کے زمہ داروں نے اس طرح سے اپنے خیا لات کا اظہا رکیا ۔مولانا فصیح الدین ندوی، جنرل سکریٹری صفا بیت المال، نے کہاتربیت یافتہ معاونین، خصوصاً خواتین کی کمی، ٹریفک کا دباؤ اور گھروں میں جگہ کی قلت نے تدفین کے انتظامات کو نہایت مشکل بنا دیا ہے۔

 

جبکہ مولانا محمد مصدق القاسمی، سکریٹری صفا بیت المال، نے کہا اس توسیع کے ذریعے ہم زیادہ تیزی سے خدمات فراہم کرتے ہوئے مزید خاندانوں تک ہمدردی اور مؤثریت کے ساتھ پہنچ سکیں گے اور مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی، نائب صدرصفا بیت المال، نے کہا یہ صرف ایک خدمت نہیں بلکہ غم کے وقت انسانیت کے ساتھ ہماری ذمہ داری ہے۔مولانا عبد المعاز حسینی، جوائنٹ سکریٹری صفا بیت المال، نے کہا 24 گھنٹے دستیابی اور تربیت یافتہ ٹیموں کے ساتھ یہ وینز ہر سال ہزاروں خاندانوں کو سہولت فراہم کریں گی

 

اور ان کے غم میں کمی کا سبب بنیں گی۔ جبکہ مولانا نسیم الحق ندوی قاسمی صفا بیت المال، خازن، نے کہا ہر وین کی لاگت تقریباً 45 لاکھ روپے ہے جبکہ اس کے علاوہ سالانہ اخراجات بھی ہوتے ہیں، لیکن کمیونٹی کا تعاون اس خدمت کو جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

چنانچہ صفا بیت المال نے مخیر حضرات اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button