کورٹلہ میں ایم پی پی ایس نعیم نگر اسکول کا سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد

کورٹلہ میں ایم پی پی ایس نعیم نگر اسکول کا سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد
منڈل پریشد پرائمری اسکول، نعیم نگر (اردو میڈیم) کورٹلہ میں 8 اپریل 2026، بروز چہارشنبہ ، اسکول کا سالانہ جلسہ نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا. جسمیں طلبہ و طالبات نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ثقافتی، تعلیمی اور اخلاقی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا.
تقریب میں معزز مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محترمہ تھرمالا وسنتھا گنگادھر (چیئرپرسن، کورٹلہ میونسپلٹی)، جناب محمد شاہد الاحد (وائس چیئرمین)، محترمہ پپّالا امادیوی پربھاکر (23ویں وارڈ کونسلر)، جناب جی نریشم (ایم ای او کورٹلہ منڈل) اور جناب این بھومیا (اسکول کمپلیکس ہیڈ ماسٹر) نے شرکت کی.
مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کی محنتوں کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں.
اس موقع پر صدر مدرس جناب عبدالواجد صاحب نے اولیائے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی. انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے.
انہوں نے اسکول کی معلمات بالخصوص محترمہ امہ حاجرہ صاحبہ اور محترمہ ثناء صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی انتھک محنت اور کاوشوں کے باعث یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا.
اسی طرح تمام والدین بالخصوص نوجوانانِ یوتھ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے تقریب میں شرکت کرکے طلبہ کا حوصلہ بڑھایا.
تقریب کی نظامت کے فرائض جناب محمد یوسف علی صاحب نے بخوبی انجام دیے.
اس تقریب میں جناب نجم الدین زاہد صاحب، جناب شیخ فاروق صاحب، جناب ابو سعید صاحب، جناب محمد نعیم صاحب (P.E.T)،محمد عابد صاحب اور جناب خواجہ صفی العابدین صاحب نے شرکت کی.




