ایم پی پی ایس اوٹکور اردو میڈیم اسکول میں سالانہ جلسہ کی دھوم، طلباء نے ثقافتی مظاہروں سے سب کا دل جیت لیا

ایم پی پی ایس اوٹکور اردو میڈیم اسکول میں سالانہ جلسہ کی دھوم، طلباء نے ثقافتی مظاہروں سے سب کا دل جیت لیا
اوٹکور: 8 اپریل (اردو لیکس) منڈل پریشد پرائمری اسکول (ایم پی پی ایس) اوٹکور اردو میڈیم میں سالانہ جلسہ (اینول ڈے) کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب کی صدارت اسکول کے صدر مدرس جناب عبدالسلام صاحب نے کی۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے کامپلکس ہیڈماسٹر محترمہ کسوما صاحبہ، ماضی سرپنچ بھاسکر صاحب، سوریا پرکاش ریڈی صاحب، وارڈ ممبر مجاہد صاحب،اسماعیل صاحب، عبدالغفار صاحب صدر اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ شرکت کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں جناب فضل احمد صاحب، سابقہ چیئرمین وقار یونس، عبدالخالق صاحب، منیرالدین صاحب اور جاوید صاحب، نرسمہا ریڈی جنرل سیکرٹری پی آر ٹی یو اوٹکور شامل رہے، قرات کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیاگیا۔
جلسے کی خاص بات اسکول کے طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے رنگا رنگ تہذیبی و ثقافتی پروگرام تھے۔ بچوں نے مختلف تعلیمی و اصلاحی، حب الوطنی خاکوں، گیتوں، ڈراموں، مشاعرہ، قوالی اورتقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اس پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے اساتذہ جناب میر لیاقت اللہ حسینی، محترمہ زرینہ بیگم، جناب ظہور الدین، محترمہ تسلیم بیگم اور محترمہ فاطمہ الزہرہ نے اہم کردار ادا کیا۔ تمام اساتذہ کی محنت اور نگرانی میں طلباء نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ صدر مدرس جناب عبدالسلام نے تمام مہمانوں اور سرپرستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکول کی تعلیمی ترقی کی رپورٹ پیش کی۔




