جنرل نیوز

ضلع عادل آباد کے گڈی ہتنور میں بس شیلٹر نہ ہونے سے مسافر شدید گرمی میں پریشان

عادل آباد۔8/اپریل (اردو لیکس) ضلع عادل آباد کے گڈی ہتنور منڈل مرکز میں نرمل اور حیدرآباد جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں پہلے مسافروں کی سہولت کے لئے بس شیلٹر موجود تھا، تاہم سڑک کی توسیعی کاموں کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے اسے منہدم کر دیا گیا۔

 

موجودہ موسمِ گرما میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور مناسب سایہ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو تپتی دھوپ میں گھنٹوں بسوں کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر بزرگ افراد، خواتین اور بچے شدید گرمی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

 

سڑک کی توسیع کا کام تاحال جاری ہے، ایسے میں مقامی افراد اور مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل بس شیلٹر کی تعمیر تک عارضی طور پر ہی ایک شیڈ فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ راحت مل سکے۔

 

مقامی عوام نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے مسافروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button