ہیلت

عالمی یوم صحت کے موقع پر مریضوں کی خدمات انجام۔ دینے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا

عادل آباد، 8/ اپریل (اردو لیکس)مرکزی حکومت کے تحت جاری نِکشے مِتھرا پروگرام کے تحت ٹی بی مریضوں کو چھ ماہ تک راشن کٹس فراہم کرنے والے افراد کو منگل کے روز عالمی یومِ صحت کے موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں رِمس آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مختلف خدمات انجام دینے والوں کو ضلع کلکٹر راجرشی شاہ، رکن پارلیمنٹ ناگیش، رمس ڈائریکٹر جئے سنگھ راتھوڑ، ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نریندر راتھوڑ، میونسپل چیرپرسن بنڈاری انوشا کے ہاتھوں ایوارڈ پیش کئے گئے۔

اس موقع پر شجاعت اللہ خان کی والدہ رئیس فاطمہ، ان کے بھائی سمیع اللہ خان، دارالعلوم فاطمہ نسواں کے صدر کلیم صاحب اور رِمس سے وابستہ مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر شاہجہان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق شجاعت اللہ خان، جو رِمس میں گریڈ ٹو لیب ٹیکنیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، گزشتہ تقریباً ایک سال سے ٹی بی مریضوں کی مدد میں سرگرم ہیں۔ ان کی کوششوں سے اب تک 28 ٹی بی مریضوں کو راشن کٹس فراہم کی جا چکی ہیں۔ یہ راشن کٹس ان کے اہل خانہ، دوست احباب ، این جی اوز اور قریبی علماء کے تعاون سے مستحق مریضوں تک پہنچائی گئی ہیں۔

 

اس کارِ خیر میں مفتی سردار صاحب، مفتی ابوذر صاحب، خواجہ سراج الدین، سمیع اللہ خان اور مفتی زبیر صاحب کی خدمات بھی قابلِ ذکر ہیں، جنہوں نے اس مہم میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔

 

تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ نِکشے مِتھرا پروگرام کے تحت عوامی تعاون سے ٹی بی کے خاتمے کی سمت میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے، اور ایسے افراد کی حوصلہ افزائی سے مزید لوگوں کو اس کارِ خیر میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button