نیشنل
نتیش کمار نے چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی: بہار کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ لوک بھون پہنچے اور اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے
کابینہ کی آخری میٹنگ طلب کی اور اپنے ساتھیوں کو کابینہ کی تحلیل کے بارے میں آگاہ کیا۔نتیش کمار تقریباً دو دہائیوں تک بہار کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا تھا
۔دوسری جانب این ڈی اے اتحاد جلد ہی نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرنے والا ہے اور چہارشنبہ کے روز نئی حکومت قائم ہونے کی توقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق موجودہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے نئے وزیر اعلیٰ بننے کے
امکانات زیادہ ہیں جبکہ مرکزی مملکتی وزیر نتیانند رائے کا نام بھی اہم دعویدار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔



