چین کی امریکہ کو سخت وارننگ

نئی دہلی: چین نے امریکہ کو سخت وارننگ دی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات میں مداخلت نہ کرے۔ اسی سلسلے میں اس نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے امریکہ کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔
چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون نے یہ انتباہ جاری کیا۔ڈونگ نے کہا کہ بیجنگ دنیا میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے اور مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز
میں چینی بحری جہازوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیجنگ ایران کے ساتھ طے پانے والے تجارتی اور توانائی کے معاہدوں کا احترام کرتا ہے۔انہوں نے سختی سے خبردار کیا کہ ان معاملات میں دوسروں
(اشارہ امریکہ کی طرف) کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ایران کے کنٹرول میں ہے اور چینی جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔ مزید برآں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ نے
اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ چین نے آبنائے ہرمز کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس راستے سے جہازوں کی آمد و رفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہنی چاہیے۔



