ایجوکیشن

جویریہ فاطمہ کی شاندار کامیابی، کالج کی سطح پر اول مقام حاصل

کریم نگر: جویریہ فاطمہ دختر ایڈوکیٹ محمد الطاف احمد، ساکن کریم نگر نے اکبرالدین اویسی جونیئر کالج، بنڈلہ گوڑا، حیدرآباد سے بی پی سی (سالِ اول) کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 440 کے منجملہ 429 نشانات حاصل کیے اور پورے کالج میں اول مقام حاصل کرکے کالج ٹاپر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 

واضح رہے کہ جویریہ فاطمہ نے 97.5 فیصد نشانات حاصل کیے، جو ان کی محنت، لگن اور تعلیمی سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ اساتذہ اور احباب میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جویریہ فاطمہ نے اپنے ڈاکٹر بننے کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم بڑھایا ہے۔

 

اس موقع پر ان کے دادا جان حافظ محمد بشیر احمد صاحب قاصد (المعروف نابینا حافظ صاحب)، نانا، نانی اور دیگر اعزاء و اقرباء نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں و دعاؤں سے نوازا۔اسی طرح ایجوکیٹر اسکول آف ایکسیلنس (سابقہ اسکول انتظامیہ) نے بھی جویریہ فاطمہ کی

 

اس نمایاں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button