جنرل نیوز

ریونت ریڈی کے دورہ کاٹارم، کریم نگر کو کامیاب بنانے راجندر کی اپیل

کریم نگر ۔ کانگریس پارٹی کریمنگر اسمبلی حلقہ انچارج ویلیچالا راجندر راو نے بتایا کہ ریاستی وزیر اعلی۔اے۔ریونت ریڈی 20/اپریل کو ضلع کریمنگر کے کاٹارم کا دورہ کریں گے۔ان کے ساتھ ریاستی وزرا اتم کمار ریڈی،سریدھر بابو،بھی شامل رہیں گے۔

 

انھوں نے میڈیا کو بتایاکہ وزیر اعلی اپنے وزرا کے ہمراہ میڈی گڈہ ،کالیشورم پراجکٹ کا بھی دورہ کرتے ہوے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کریںگے۔راجندراو نے بی۔آر۔ایس۔حکومت پر الزام عائید کیا کہ ان کاموں میں خردبرد کیا ہے۔بی۔آر۔ایس۔قائدین نے ہزاروں کروڑ روپیوں کا تصرف و تکلف اور مبینہ بدعنوانیاں کی ہیں

 

۔بی۔آر۔ایس یعنی کیر اف بدعنوانی سے تعبیر کیا۔جبکہ کانگریس حکومت ہمہ جہت ترقی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔اسی کے ایک جز کے طور پر وزیر اعلی کالیشورم کے میڈی گڈہ کے کاموں کا جائزہ لینے کیلیئے ہی آرہے ہیں۔بعد ازاں وزیر اعلی کاٹارم منذل کے موضع نستوری پلی میں ایک بھاری عوامی جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

 

ریاستی وزیر زراعت تملا ناگیشور راو کے ہمراہ ریاستی وزیر اعلی کے ہمراہ زرعی کسانوں کے دوسرے مرحلے کے رعیتو بھروسہ اسکیم کےتحت قرضہ جات کی تقسیم عمل میں لائیں گے۔راجندر راو نے کریم نگر حلقہ اسمبلی کے تمام کانگریس کارپوریٹرس،قایئدین،کارکنان،سرپنچوں،عوامی نمائندوں، کانگریس پارٹی کے مختلف تنظیموں کے قائدین

 

سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی ہے۔کارکنان کے آمدورفت کیلیئے 200 سے زائید موٹر گاڑیوں کا نظم کیاجارہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button