نیشنل

اب ہوگی راہل گاندھی کی شادی۔ماں سونیا گاندھی نے کہا لڑکی ڈھونڈو۔ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: گاندھی خاندان سے آج ہریانہ سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے ملاقات کی۔انہوں نے گاندھی خاندان سے ملاقات قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سونیا گاندھی کی قیام گاہ پر کی۔اس موقع پر سونیا گاندھی ،پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی بھی موجود تھے۔

 

 

 

ہریانہ سے گاندھی خاندان سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین اپنے ساتھ ان کے لیے کھانے کے تحائف بھی لائی تھیں جبکہ گاندھی خاندان نے ان سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کے لیے کھانے کا انتظام کیا۔ اس دوران خواتین نے گاندھی خاندان سے مختلف امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا اس موقع پر راہل گاندھی کی شادی کا مسئلہ بھی چھڑ گیا جس پر راہل گاندھی شرما گئے۔

 

 

 

ایک خاتون نے سونیا گاندھی کے قریب جا کر ان کے کان میں راہل گاندھی کی شادی کے بارے میں پوچھا جس پر سونیا گاندھی نے مسکرا کر کہا کہ آپ لڑکی ڈھونڈیں جس پر قریب بیٹھے ہوئے راہل گاندھی بھی شرما گئے اور کہا کہ ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button