نیشنل
آسام اسمبلی انتخابات: ابتدائی رجحانات میں بدرالدین اجمل کی پارٹی کے صرف دو امیدوار آگے

آسام اسمبلی حلقہ بنناکاندی میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر مولانا بدرالدین اجمل 33,615 ووٹوں کے ساتھ آگے چل رہے ہیں اور وہ 10,253 ووٹوں کی برتری رکھتے ہیں۔
اسی طرح حلقہ دالگاؤں میں اس پارٹی کے امیدوار مجیب الرحمان 66,679 ووٹوں کے ساتھ برتری پر ہیں، جہاں ان کی برتری 9,956 ووٹوں تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مولانا بدر الدین اجمل کی پارٹی نے آسام اسمبلی میں تقریباً 16 نشستیں حاصل کی تھیں اور اپوزیشن میں اہم سیاسی کردار ادا کیا تھا
ان کی پارٹی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ اس بار 27 نشستوں پر مقابلہ کر رہی ہے اور اس بار مقابلہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت مانا جا رہا ہے۔۔ اس بار ابتدائی رجحانات میں پارٹی دو نشستوں پر مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔




