تلنگانہ

وزیراعظم نریندر مودی کے تلنگانہ دوروں سے بی جے پی کا اقتدار پر آنا ایک خواب  : پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد میں میڈیا کانفرنس 

وزیراعظم نریندر مودی کے تلنگانہ دوروں سے بی جے پی کا اقتدار پر آنا ایک خواب

پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد میں میڈیا کانفرنس

 

نظام آباد/ 12 مئ(اردو لیکس)پی سی سی صدر و یم یل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ بی جے پی پارٹی سے وابستہ وزیر آعظم نریندر مودی کتنی بار بھی تلنگانہ ریاست کا دورہ کریں بی جے پی پارٹی کا اقتدار پر آنا ایک خواب ہی ہوگا پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اپنے دوره نظام آباد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھے کہا کہ بی جے پی اور وزیر آعظم نریندر مودی مغربی بنگال ریاست میں سیکولر ذہن رکھنے والوں کے ووٹوں کو خارج کرتے ہوئے دھاندلیوں کے ذریعہ اقتدار حاصل کیا ہے

 

لیکن تلنگانہ کی عوام ایسا ہونے نہیں دے گی اور نریندر مودی کی ایسی کوششوں کو ناکام بنا دے گی انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لانے والی کا نگریس پارٹی ہی تلنگانہ عوام کا تحفظ کرے گی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر ریونٹ ریڈی کے زیر اقتدار کانگریس حکومت بہتر حکمرانی کر رہی ہے اور فلاحی و ترقیاتی اسکیمات سے عوام کو مستفید کروارہی ہے انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سال 29-2028 میں ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی شاندار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوبارہ اقتدار پر آنا یقینی ہے

 

انہوں نے بی آریس اور کانگریس دونوں پارٹیاں ایک ہی ہے کے پروپیگنڈہ صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کا نگریس پارٹی نے ہی بی آر یس کو شکست دے کر اقتدار سے بیدخل کیا تھا پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ دھان کی خریدی کیلئے بی آریس قائدین غیر ضروری واویلا مچا رہے ہیں جبکہ بی آر یس کے دور حکومت میں دھان کی خریدی کیلئے کسان احتجاج کرنے پر یہی بی آریس قائدین کسانوں کو پھانسی لینے کی صلاح دے رہے تھے

 

پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے مرکزی مملکتی وزیر و کریم نگریم پی بنڈی سنجے کے فرزند بنڈی بھاگیرت پر پاکسو کیس درج ہونے پر کہا کہ قانون ہر ایک سے بالا تر ہے اور قانون کے مطابق ہی بنڈی بھاگیرت کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر رورل یم یل اے بھوپت ریڈی ، صدر ضلع کانگریس نگیش ریڈی ، سٹی صدر ببولی راما کر شنا ، نوڈا چیر من کیشو وینو اردو اکیڈمی چیر مین طاہر بن حمدان ، کا نگر یس قائدین نرالارتناکر،گڑ گو گنگادھر ،ویپل گوڑ ، کارپوریٹرس عبود بن حمدان ، محمد انور ،منوہر و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button