جنرل نیوز
“اے نیو چیپٹر A NEW CHAPTER کا تازہ شمارہ منظر عام پر – بک اسٹالز پر دستیاب

کے این واصف
مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد سے شائع ہونے والا انگریزی ماہ نامہ “اے نیو چیپٹر” کا تازہ شمارہ شائع ہوکر منظر عام پر آگیا ہے اور بک اسٹالز پر دستیاب ہے۔
اورنگ آباد کی تہذیبی، تایخی، علمی و ادبی وراثت کا امین یہ میگزین مسز لکشمی مورتی کی ادارت شائع ہوتا ہے جس کے بانی و ناشر مسز دلشاد وہاب ہیں۔ نیو چیپٹر میگزین کو ملک کے بڑے قلمکاروں اور ادیبوں کا قلمی تعاون حاصل ہے۔ تاریخی شہر اورنگ آباد سے نیاباب، نئی آواز بنکر ابھرا یہ رسالہ
ملک کے تعلیم یافتہ اور انگریزی داں طبقہ کو متاثر کررہا ہے۔ A NEW CHAPTER نے اپنی اشاعت کے قلیل عرصہ میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔



