انٹر نیشنل

سعودی عرب میں تفریحی شعبے کی ریکارڈ ترقی، 320 ملین وزیٹرز۔ ایک دہائی کا کامیاب سفر کا شعبہ سیاحت کو بھی فائدہ

ریاض ۔ کے این واصف

 

سعودی عرب میں تفریحی شعبے نے ایک دہائی سے بھی کم مدت میں غیرمعمولی ترقی ریکارڈ کی ہے۔ واضح رہے کہ ایک عرصہ سے سعودی عرب شعبہ سیاحت کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ تفریحی شعبے کی ترقی کا بالواسطہ تعلق بھی شعبہ سیاحت کی ترقی سے بھی جڑتا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 60 سے زائد تفریحی سیزن اور پروگراموں میں وزیٹرز کی تعداد 320 ملین سے تجاوز کر گئی۔ تفریحی شعبے میں ترقی منظم حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے، جس کا آغاز جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے قیام سے ہوا، جس نے اعلی معیار کے ایونٹس اور سیزن متعارف کرائے جو وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

 

اس شعبہ کی سرگرمیوں میں کنسٹرٹس، بین الاقوامی شوز ، کلچرل فیسٹیول ، فیملیمز ایکٹیویٹی، سپورٹس سرگرمیاں اور عوامی دلچسپی کے مختلف تفریحی پروگرام شامل شامل ہیں۔تفریحی شعبے کی کامیابی محض ایونٹس کے انعقاد پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ اس میں عوامی شرکت اور مستقل بنیادوں پر وزیٹرز کو متوجہ کرنے کی صلاحیت سے مقبولیت کا تعین کیا جاتا ہے۔

 

مملکت کے مختلف ریجنز میں ہونے والے تفریحی پروگراموں میں آنے والے شرکا کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ تفریحی شعبہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button