مکہ مکرمہ میں عازمینِ حج و زائرین کے لیے پارکس اور عوامی تفریحی سہولتیں فراہم

کے این واصف
شہرِ مقدس مکہ مکرمہ میں پارکس اور عوامی مقامات تہذیبی اور تفریحی مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ اسپورٹس اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں۔ جو مہمانان رب العزت تفریح طبع کے لیے بنائے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق پارکس میں اسپورٹس ٹریک، سیٹنگ ایریا، گرین اسپیس اور پلے گراؤنڈ کے ساتھ سپورٹ سروسز موجود ہیں جو عازمین حج سمیت مختلف گروپوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
مکہ میونسپلٹی شہر کے پارکوں اور مختلف تفریحی مقامات کو اپ گریڈ کر رہی ہے جس کا مقصد معیار زندگی کو بہتربنانا اور معیاری سہولتوں کی فراہمی ہے۔حج سیزن کے دوران جب دنیا بھر سے لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہوتے ہیں، میونسلپٹی کی جانب سے پارکوں اور عوامی مقامات کی صفائی کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں اس وقت پارکوں اور تفریحی مقامات کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے جہاں اسپورٹس کے علاوہ سر سبز مقامات اور بچوں کے پلے ایریا بھی موجود ہیں۔حج سیزن کے ایک حصے کے طور پر میونسپلٹی شجرکاری کو بڑھانے، بصری منظر کو بہتر بنانے، پارکس اور عوامی مقامات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ کوششیں عازمین حج کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے میں معاون ہیں اور دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے مکہ کے تہذیبی حیثیت کی عکاسی کرتی ہیں۔



