انٹر نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ یو اے ای – دفاع، توانائی اور 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر معاہدے

دبئی –  وزیرِ اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو “نئی بلندیوں” تک پہنچانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 

وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ جنوری میں اماراتی صدر کے بھارت کے دورے کے بعد سے دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے “نمایاں پیش رفت” کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ “آج کی موجودہ صورتحال میں ہندوستان-یو اے ای اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ آنے والے وقت میں ہم ہر شعبے میں مل کر آگے بڑھیں گے۔”

 

وزیرِ اعظم مودی اپنے پانچ ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات پہنچے۔ جہاں ایرپورٹ پر  صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے نریندر مودی کا استقبال کیا ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطہ ایران کے خلاف جاری امریکہ-اسرائیل جنگ کے باعث کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

 

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے خلیجی ملک کے اپنے مختصر دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے اور سرمایہ کاری کے فیصلے طے پائے متحدہ عرب امارات گزشتہ 25 برسوں کے دوران بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار اور مجموعی طور پر ساتواں بڑا سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا ہے

 

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدوں میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے فریم ورک پر معاہدہ اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر سے متعلق مفاہمتی یادداشت ایل پی جی کی فراہمی سے متعلق معاہدہ وادینار میں شپ ریپیئر کلسٹر کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت اور بھارتی انفراسٹرکچر آر بی ایل بینک اور سمّان کیپیٹل میں 5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان شامل ہے یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان توانائی دفاع تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں

 

ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم مودی آئندہ چھ روز میں پانچ ممالک کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button