جنرل نیوز

24 سال بعد گمشدہ باپ اپنے گھر پہنچ گیا: کاماریڈی پولیس کی انسانیت بےمثال

24سال بعد گمشدہ باپ اپنے گھر پہنچ گیا: کاماریڈی پولیس کی انسانیت بےمثال

“بکھری ہوئی یادوں کو جوڑنے والی خاکی… دو دہائیوں بعد باپ بیٹوں کا جذباتی ملاپ”

 

کاماریڈی(سیدکوثرعلی کی رپورٹ)کاماریڈی پولیس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف لا اینڈ آرڈر ہی نہیں بلکہ انکے پاس انسانیت بھی ہے اور وہ اس خدمت میں بھی ہمیشہ آگے رہتی ہے۔ تقریباً 24 سال قبل ذہنی حالت خراب ہونے کے باعث گھر سے لاپتہ ہونے والے ایک بزرگ کو تلاش کرکے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، پٹن پلی کے رہائشی ستیہ نارائن (65) ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً 24 سال پہلے گھر سے چلے گئے تھے

 

۔ اہل خانہ نے کافی تلاش کیا، مگر کوئی سراغ نہ ملنے پر انہیں مردہ تصور کر لیا تھاجمعرات کی رات معمول کی چیکنگ کے دوران کانسٹیبل اشوک اور ہوم گارڈ روی نے کاماریڈی شہر میں ایک بزرگ کو مشکوک حالت میں دیکھا۔ محبت اور ہمدردی کے ساتھ بات چیت کی اس دوران معلوم ہوا کہ وہ ہی گمشدہ ستیہ نارائن ہیں جو پٹن پلی جوگو لامبا گدوال سے لا پتہ تھا

 

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوگولامبا گدوال پولیس سے رابطہ کیا اور مکمل جانچ کے بعد ان کی شناخت کی تصدیق ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی ستیہ نارائن کے بیٹے شیو شنکر اور گیان چاری (گنیش) فوری طور پر کاماریڈی پہنچے۔ جمعہ کی صبح سی آئی نرہری کی موجودگی میں بزرگ ستیہ نارائن کو ان کے بیٹوں کے حوالے کیا گیا۔24 سال بعد اپنے والد کو زندہ دیکھ کر بیٹے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ اہل خانہ نے پولیس کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

 

اس انسانی خدمت پر ضلع ایس پی نے سی آئی نرہری، کانسٹیبل اشوک، ہوم گارڈ روی اور پی سی کملاکر ریڈی کو خصوصی مبارکباد دی اور انکی انسانی خدمات کو سراہا

متعلقہ خبریں

Back to top button