نیٹ کا بحران: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا طلبہ کے اعتماد کی بحالی کے لیے مفت 7 روزہ آن لائن انٹینسیو پروگرام

حیدرآباد، 15 مئی NEET امتحان کے دوبارہ انعقاد (Re-NEET) کی خبروں کے بعد طلبہ اور والدین میں پائی جانے والی ذہنی بے چینی، اضطراب اور غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر MS Education Academy نے طلبہ کے اعتماد کی بحالی اور ان کی تیاری کو نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔
اکیڈیمی کی جانب سے “NEET Booster Week” کے عنوان سے مفت 7 روزہ Intensive Online Program کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز 16 مئی 2026 سے ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو ذہنی طور پر مضبوط کرنا، ان کے تعلیمی اعتماد کو بحال کرنا اور ری-نیٹ کو ایک نئے موقع میں تبدیل کرنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی فراہم کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ماہر اساتذہ کی نگرانی میں لائیو فزکس کلاسز، روزانہ ٹیسٹس، اسمارٹ اور Proven Strategies کے ذریعے طلبہ کی تیاری کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اکیڈمی کے مطابق فزکس وہ مضمون ہے جس میں بہتر حکمتِ عملی اور درست رہنمائی کے ذریعے طلبہ نمایاں اسکور میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
سات دن تک جاری رہنے والے اس خصوصی پروگرام میں صبح 9:00 بجے سے شام 6:30 بجے تک آن لائن کلاسز منعقد کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ طلبہ کی تیاری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رات 9:00 بجے سے 10:00 بجے تک Live Quiz Session جبکہ رات 10:00 بجے سے 11:00 بجے تک Paper Discussion Session بھی منعقد ہوگا، جہاں طلبہ کو سوالات کے حل، غلطیوں کے تجزیے اور امتحانی حکمتِ عملی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
دلچسپی رکھنے والے طلبہ MS Education Academy کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر جا کر کلاسز کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اکیڈیمی کی جانب سے طلبہ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مفت تعلیمی موقع سے بھرپور استفادہ کریں اور ری-نیٹ کی صورتحال کو ایک نئی کامیابی کی تیاری میں تبدیل کریں۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے افیشیل یو ٹیوب چینل
https://www.youtube.com/@mseducationacademy.official
پر بھی لائیو نشر کیا جائے گا۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مایوسی کا شکار ہونے کے بجائے اس موقع کو اپنی بہتر تیاری کے لئے استعمال کریں اور اس مفت پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔




