ایجوکیشن

ٹی جی ایپسٹ 2026 میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا شاندار مظاہرہ، 22 طلبہ کو ریاستی سطح پر ٹاپ 1000 رینکس میں جگہ حاصل

حیدرآباد، مئی 2026 پریس ریلیز:ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے TG EAPCET (Engineering, Agriculture & Pharmacy) – 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اکیڈمی کے 22 طلبہ نے ریاستی سطح پر ٹاپ 1000 رینکس میں پوزیشن حاصل کر کے ادارے، والدین اور اساتذہ کے لیے باعثِ فخر کامیابی رقم کی ہے۔

 

نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں محمد تقی احمد علی شمس نے اسٹیٹ رینک 83 حاصل کرتے ہوئے سبقت حاصل کی، جبکہ تسنیم فاطمہ نے 160ویں رینک، کوثر فاطمہ نے 199ویں رینک اور اسید تابش انٹولے نے 206ویں رینک حاصل کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی انتظامیہ نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو اساتذہ، تعلیمی مینٹورز اور والدین کی مسلسل رہنمائی، محنت اور تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ یہ غیر معمولی نتائج اکیڈمی کے معیاری تدریسی نظام، منظم تیاری، طلبہ مرکوز کوچنگ طریقۂ کار اور تعلیمی عمدگی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مسابقتی امتحانات میں نمایاں نتائج دینے اور طلبہ کو ان کے پیشہ ورانہ خوابوں کی تعبیر تک پہنچانے میں اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

 

نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں شامل ہیں:

• محمد تقی احمد علی شمس – رینک 83

• تسنیم فاطمہ – رینک 160

• کوثر فاطمہ – رینک 199

• اسید تابش انٹولے – رینک 206

• محمد عفان – رینک 300

• امِ سعودہ – رینک 382

• سیدہ اسنا وسیم – رینک 411

• عاقب مسعود – رینک 420

• عظمیٰ تبسم – رینک 441

• عبد الہادی – رینک 535

• فوزیہ خانم – رینک 545

• عفرین بیگم – رینک 574

• روحا نعیم – رینک 611

• سیدہ عابدہ رضوی – رینک 623

• رحمہ بیگم – رینک 639

• عروبة ماہ وش – رینک 642

• تسمیہ تزئین – رینک 779

• عفیفہ تحریم – رینک 788

• محمد نصراللہ – رینک 831

• سادیہ فاطمہ – رینک 928

• مدیحہ فاطمہ – رینک 953

• رجہ خان – رینک 978

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے بانی و چیئرمین جناب محمد لطیف میموری خان اور منیجنگ ڈائریکٹرز نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button