ریاض کے “لولو ہائپرمارکٹ” میں سالانہ “آم فسٹیول” کا آغاز۔ سفیر ہند نے افتتاح کیا

کے این واصف
لولو ہائپر مارکٹ میں شاندا پیمانے پر سالانہ آم فسٹیول کا آغاز عمل میں آیا۔ جس کا افتتاح سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان، ان کی شریک حیات مسز رفعت جبین خان اور مسز طرفہ المطیری CEO “سندوس اڈوانس انڈسٹریز” اور نائب صدر نشین انڈو-سعودی بزنس کونسل نے مشترکہ طور پر کیا۔
لولو ہائپر مارکٹ ہر سال بڑے پیمانے پر آم میلے کا اہتمام کرتاہے۔ جہاں آم کے شائقین کو برّا صغیر سے درآمد کردہ سو سے زائد اقسام کے آم ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوجاتے ہیں۔ لولو ہائپر مارکٹ (مربع) میں آم کا یہ میلہ سعودی میں ہندوستانی زراعی پیداوار کی فروغ اور بین ممالک تجارتی ترقی کا ثبوت ہے۔ “Mango Mania Festival” شہر ریاض کے رہائشیوں کے لیے
ایک بہترین موقع ہے آم کی اتنی زیادہ اقسام کے آم میں سے اپنی پسند کے آم خریدنے کا۔ ہندوستانی باشندے آم کے بڑے رسیا ہوتے ہیں۔ لولو ہائپر مارکٹ کے ذریعہ انھیں وطن کے آم ان کے وطن ثانی میں دستیاب کرائیے جاتے ہیں۔




