تلنگانہ

حیدرآباد میں بوڑھے ماں باپ کو ہراساں کرنے والے ظالم بیٹے کو جیل کی سزا ۔بیلٹ سے باپ کی پٹائی

حیدرآباد۔ نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں اپنے ضعیف والدین کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے دو ماہ (60 دن) قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

 

پولیس کے مطابق نارائن گوڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا جی۔ سرینواس نامی شخص اپنے معمر والدین کو مسلسل ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ متاثرین کی شکایت پر نارائن گوڑہ پولیس نے ملزم کے خلاف سی پی ایکٹ کی دفعہ 70B اور بی این ایس کی دفعہ 115(2) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کیں۔

 

عدالتی فیصلے کے مطابق نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر جے۔ سری ناتھ ریڈی نے مکمل شواہد کے ساتھ تحقیقات مکمل کرتے ہوئے ملزم کو نامپلی کی پانچویں اسپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد معزز جج ایم۔ بھاسکر نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دو ماہ (60 دن) قید اور 50 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

 

ملزم کی شناخت جی۔ سرینواس کے طور پر کی گئی ہے جس کی عمر 44 سال بتائی گئی ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ ملازم ہے اور نارائن گوڑہ، حیدرآباد کا ساکن ہے۔پولیس نے اس موقع پر خبردار کیا کہ والدین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی

 

اور سینئر شہریوں کے تحفظ کو نارائن گوڑہ پولیس ہمیشہ ترجیح دیتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button