تلنگانہ
تلنگانہ میں مانسون کی آمد میں تاخیر

حیدرآباد: اس سال مانسون کی آمد میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔ ریاست میں جنوب مغربی مانسون پانچ جون کے بعد ہی داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ مانسون اس ماہ کی 25 تاریخ کو ملک کے جنوبی علاقوں
سے ٹکرائے گا تاہم مانسون کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ اب تک بحرِ ہند اور خلیجِ بنگال سے پھیلنے والی ہوائیں سری لنکا کے نصف حصے تک پہنچ کر رک گئی ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اس سال
مانسون کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ عام طور پر اس ماہ کے اختتام تک تلنگانہ میں مانسون داخل ہوجاتا ہے لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ اگلے ماہ پانچ سے دس جون کے درمیان پہنچ
سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کے باعث جولائی اگست اور ستمبر میں بھی بارش پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔




