جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 کاریں اور 2 لاریوں میں زبردست تصادم

نظام آباد : تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں آج ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں اندلواہی منڈل کے چندرائن پلی کے قریب قومی شاہراہ پر 7 کاریں اور 2 لاری آپس میں ٹکرا گئیں۔

 

اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار لاری کا ٹائر پھٹنے کے بعد وہ اچانک سڑک کے بیچوں بیچ رک گئی، جس کے نتیجہ میں پیچھے سے آنے والی گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکراتی چلی گئیں۔

 

اسی دوران پیچھے سے آنے والی ناریل سے بھری ایک لاری بے قابو ہوکر کاروں سے ٹکرا گئی اور سڑک کنارے کھیتوں میں جاگری۔

 

حادثے میں کئی کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button