جنرل نیوز

گمبھی راؤپیٹ میں عیدالاضحیٰ کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی – صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کی شرکت

گمبھی راؤپیٹ میں عیدالاضحیٰ کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گی

گمبھی راؤپیٹ: گمبھی راؤپیٹ کی عیدگاہ میں آج عیدالاضحیٰ کی نماز صبح ٹھیک 9 بجے ادا کی گئی۔ خطیب و امام جامع مسجد حافظ ابوالکلام نے نماز اور خطبہ کے فرائض انجام دیے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عیدالاضحیٰ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عید اور قربانی، سنتِ ابراہیمیؑ کی یاد تازہ کرتی ہیں اور مسلمانوں کو ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے اپنے آبائی وطن تشریف لائے۔

عیدگاہ کے انتظامات کی نگرانی عیدگاہ کمیٹی کے اراکین ایس کے کلیم، محمد اسلم سید سعادت، سید ارباز اور سید ہاشمی سمیت دیگر ذمہ داران نے انجام دی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے بھی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

نمازِ عید کے بعد ہندو برادری کے افراد نے عیدگاہ پہنچ کر مسلم بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، جس سے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button