تلنگانہ
تلنگانہ کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر،ریڈ الرٹ جاری

حیدرآباد: شدید گرمی اور لو کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع محبوب آباد، کھمم، سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ میں آج شدید لو چلنے کا امکان ہے جس
کے باعث ان اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح متحدہ عادل آباد، کریم نگر اور ورنگل اضلاع کے علاوہ نظام آباد، سدی پیٹ اور بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات مرکز نے
بتایا کہ آج متحدہ محبوب نگر اور نلگنڈہ اضلاع میں گرج چمک تیز ہواؤں اور ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی
ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔



