انٹر نیشنل
حج 2026 کا اختتام : منٰی بستی خالی،مثالی انتظامات۔حجاج مدینہ منورہ کی طرف رواں

کے این واصف
دنیا کے بے مثال اجتماع حج سیزن 1447 ہجری بمطابق 2026 کا اختتام۔ سال رواں کا حج مثالی انتظامات کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ امسال 18 لاکھ کے قریب حجاج نے مناسکِ حج روحانی ماحول اور پرسکون انداز میں مکمل کیے، اس دوران کسی قسم کی دشواری یا ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہر سطح پر انتظامات بے مثال رہے۔ حجاج کی اکثریت کا احساس۔
ایام تشریق کے آخری دن بھی رمی (کنکریاں مارنے) کا سلسلہ صبح سے شروع ہو گیا تھا۔ حجاج ۱۲ ذوالحجہ رمی کا عمل مکمل کرکے قبل از مغرب منٰی سے نکل جاتے ہیں۔ وہ حجاج جو مغرب سے قبل منٰی سے نہیں نکل پاتے وہ منٰی میں رات ٹہر کر ۱۳ ذوالحجہ کو کنکریاں مارکر منٰی سے روآنہ ہوتے ہیں۔
اس طرح آج یعنی ۱۳ ذوالحجہ کو لاکھوں فرزندان اسلام سے آباد ہوئی منٰی کی خیمہ بستی ایک سال کے لیے ویران ہوجاتی ہے۔



