جرائم و حادثات

حیدرآباد کےآصف نگر سے لاپتہ 4 سالہ حمزہ کا پتہ چل گیا

حیدرآباد: گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کو ٹپہ چبوترہ پولیس نے تلاش کرکے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 4 سالہ محمد حمزہ 30 مئی کی شام اپنے گھر آصف نگر جھرہ علاقہ میں

 

باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اغوا کا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور جائے وقوعہ سمیت اطراف کے علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔تحقیقات کے

 

دوران پولیس کو ایک خاتون تسلیم بیگم بچے کے ساتھ جاتے ہوئے نظر آئیں۔ پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ بچہ اتفاقاً ان کے ساتھ آ گیا تھا۔ رات زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بچے کو اپنے پاس رکھا اور صبح مسجد

 

کے ذریعے اعلان کروا کر اسے اس کے ارکان خاندان کے حوالے کرنے کا ارادہ تھا۔خاتون کے بیان کے بعد پولیس نے بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔ بچے کے ارکان خاندان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تلاش کرنے پر

 

پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ابتداء میں یہ شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ لڑکے کا اغوا کرلیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان کی جانچ کی جارہی ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button