نیشنل
مرکزی وزارت تعلیم کے دفتر میں لگی آگ

نئی دہلی: دہلی میں مرکزی وزارتِ تعلیم کے دفتر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ وکاس مارگ میں واقع اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کی عمارت کی دوسری منزل پر آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ
کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔پولیس کے مطابق اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی اہم دستاویزات آگ کی نذر ہو گئیں۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ منزل پر وزارتِ تعلیم کے مختلف دفاتر
اور اساتذہ کے کیبن موجود تھے۔ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ ایئر کنڈیشنر میں خرابی کے باعث لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ املاک اور دیگر نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔



