نیشنل
کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں پھر اضافہ ۔ جانئیے حیدرآباد میں قیمت

نئی دہلی ۔ ملک بھر میں کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل کمپنیوں نے یکم جون سے نئی قیمتوں کا اطلاق کرتے ہوئے 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق دہلی میں 19 کلوگرام کمرشل سلنڈر 42 روپے مہنگا ہو کر 3113.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ حیدرآباد میں اس کی قیمت بڑھ کر 3294 روپے جبکہ چنئی میں 3232 روپے تک پہنچ گئی ہے۔کولکاتا میں سب سے زیادہ 53.50 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد وہاں کمرشل سلنڈر کی قیمت 3255 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 5 کلوگرام فری ٹریڈ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 11 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔تاہم گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔




