ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ کا جے ای ای ایڈوانسڈ میں فقید المثال کامیابیوں کا سلسلہ اس سال بھی برقرار

رومانہ ضمیر جا گیردار بن سکتی ہیں ایم ایس کی پہلی آئی آئی ٹیئن طالبہ

حیدرآباد ۔ پریس ریلیز۔ملک کے انتہائی مشکل اور باوقار انجینئرنگ داخلہ امتحان جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ نے ایک بار پھر اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال ایم ایس جونئر کالج کے 14طلبہ نے جے ای ای ایڈوانسڈ میں آل انڈیا رینک حاصل کرتے ہوئے با وقار انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں داخلے کی راہ ہموار کر لی ہے۔

 

ایم ایس کے جے ای ای ایڈوانسڈ ٹاپ رینکرس طلبہ میں محمد مجتبیٰ کبیرالدین ( آل انڈیا کیٹیگری رینک 872)، محمد نصراللہ (آل انڈیا کیٹیگری رینک 2080)، حمزہ احمد چوہان (آل انڈیا رینک 12491)، محمد ازہان الدین (آل انڈیا کیٹیگری رینک 2243)، شاہین کے (آل انڈیا کیٹیگری رینک 4543)، عفّان عثمانی (آل انڈیا کیٹیگری رینک 3203)، سمیر عالم (آل انڈیا کیٹیگری رینک 3353)، فہیم محمد پی کے (آل انڈیا کیٹیگری رینک 7519)، امان صمد پی (آل انڈیا کیٹیگری رینک 7565)، سید اریب الیاس (آل انڈیا رینک 26861)، نورالدین احمد(آل انڈیا کیٹیگری رینک 5543)، محمد اسحاق احمد (آل انڈیا کیٹیگری رینک 6128)اور ابوبکر صدیق مدنی (آل انڈیا کیٹیگری رینک 6154) شامل ہیں۔

 

ان کے علاوہ ادارے کے کامیاب طلبہ میں سب سے اہم نام طالبہ رومانہ ضمیر جا گیردار کا ہے، جنہوں نے آل انڈیا کیٹیگری رینک 2041 حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ان کے اس مظاہرہ کو دیکھتے ہوئےتوقع ہے کہ رومانہ ضمیر جاگیردار، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی پہلی آئی آئی ٹئین طالبہ بن جائیں گی ، جو ادارے اور خصوصاً طالبات کے لیے باعثِ فخر سنگِ میل ہوگا۔

 

ماہرین اور دستیاب کاؤنسلنگ امکانات کے مطابق، رومانہ کو آئی آئی ٹی دھارواڑ میں سی ایس ای، آئی آئی ٹی بمبئی میں ائیرو اسپیس انجینیرنگیا آئی آئی ٹی حیدرآباد میں انجیینیرنگ فزکس جیسے ممتاز شعبوں میں داخلہ ملنے کے روشن امکانات ہیں۔ جبکہ دیگر کوالیفائیڈ طلبہ کو بھی نامور آئی آئی ٹیز میں اہم کورسس میں داخلوں کی قوی امید ہے۔

 

ایم ایس جونئرکالج کے اب تک 203 طلبہ نے جے ای ای کے امتحانات مین اور ایڈوانسڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹیز ، این آئی ٹیزاورقومی اہمیت کے حامل دوسرے باوقار تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کئے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ذمہ داران نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ مستقبل میں ملک کے ممتاز انجینئرنگ اداروں میں داخلہ حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کریں گے ۔

 

ادارے نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ مستقبل میں مزید طلبہ کو IIT جیسے ممتاز اداروں تک پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں مزید مضبوط بنائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button