انٹر نیشنل

حجاج کی کثیر تعداد مدینہ منورہ میں موجود – سعودی خدمات اور مہمان نوازی کی ستائش

کے این واصف

حجاج کرام جو راست مکہ مکرمہ پہنچے تھے وہ ادائیگی حج کے بعد زیارت مدینہ منورہ پہنچتے ہیں۔ ان دنون دنیا بھر سے آنے والے حجاج مدینہ منورہ کی پرسکون فضاوں اور روحانی ماحول میں شہرِ مقدس میں موجود ہیں۔

 

حجاج اپنا بیشتر وقت مسجد نبوی میں گزار رہے ہیں۔ مسجد نبوی کے اندرونی و بیرونی صحن لاکھوں فرزندان اسلام سے بھرے ہیں، جو وہاں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے آتے ہیں۔ اور حرم مدینہ میں تسلسل کے ساتھ چالیس نمازین ادا کرتے ہیں۔

 

مختلف ملکوں سے آنے والے حجاج شہر مقدس میں موجود مختلف تاریخی مساجد اور مقامات کی زیارت بھی کر رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حجاج کی اکثریت نے نے عازمین کے طریقہ کار میں آسانی، مہمان نوازی، اعلی معیار کی خدمات اور موثر انتظامات کی تعریف کی، جس کے باعث آرام اور ذہنی سکون کے ساتھ مناسک کی ادائیگی میں مدد ملی۔

 

واضح رہے کہ حکومتی اداروں نے ہر طرح کی سہولت فراہم کی، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button