این آر آئی

تلنگانہ کے یوم تاسیس پر “انڈین فورم فار ایجوکیشن کی مبارکباد

کے این واصف

ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس (۲جون) کی مناسبت سے ریاض سعودی عرب کی معروف سماجی وتعلیمی تنظیم “انڈین فورم فار ایجوکیشن” IFE نے اہل تلنگانہ کو فورم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ریاست کیرالہ کے بعد سب سے بڑی تعداد ریاست تلنگانہ کے باشندون کی ہے۔ سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی آباد ہیں۔

 

انڈین فورم فار ایجوکیشن تعلیمی محاذ پر سعودی عرب میں زیر تعلیم ہندوستانی بچون کے تعلیم، کیریر گائیڈنس، مسابقتی امتحانات یعنی NEET وغیرہ کے تمثیلی امتحانات کا ہر سال پابندی سے اہتمام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انڈین کمیونٹی کے لئے ضرورت مند افراد کی

 

مالی مدد اور فری میڈیکل کیمپس اور بلڈ ڈونیشن کیمپس وغیرہ کا پابندی کے ساتھ انعقاد عمل میں لاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button