مسلم پرسنل لاء بورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس وقت کی اہم ضرورت: مفتی مشکور احمد قاسمی
مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ہندوستان کی تمام مذہبی سیاسی سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں کی ملک گیر سطح پر اجلاس کی ضرورت
مفتی مشکور احمد قاسمی کی دردمندانہ اپیل
آئے دن ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جگہ جگہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ کھلم کھلا سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے ڈائریکٹ مسلمانوں کا انکاؤنٹر کر دیا جا رہا ہے سینکڑوں سال پرانی مساجد کو قانون کا سہارا لےکر مسمار کیا جا رہا ہے مدارس پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے جہاں جہاں بی جے پی حکومت ہے خاص طور سے مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیا اس ملک میں صرف مساجد و مدارس غیر قانونی نظر آرہے ہیں کیا مندریں سرکاری زمین میں نہیں ہیں یہ سب ہندوؤں کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے
اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ملک میں کتنی بے روزگاری ہے لوگ بھوکے مر رہے ہیں بیماروں کے علاج کے لیے دواخانوں میں کوئی سہولت نہیں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں لاکھوں نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں ایسے مسائل پر توجہ نہیں ان کو معلوم ہے کہ اس ملک میں حکومت کرنی ہے تو انگریزوں کی پالیسی اپناؤ ہندو مسلم کا کھیل کھیلو ہندو مسلم کو مذہب کے نام پر لڑاؤ اور ہندوؤں کے دل و دماغ میں یہ بات راسخ کر دو کہ اس ملک کو مسلمانوں سے خطرہ ہے کیونکہ اس ملک میں اکثریت انپڑھ جاہل لوگوں کی زیادہ ہے خاص طور سے نارتھ میں بی جے پی اسی کارڈ کو کھیل رہی ہے
ملک کے حالات بہت زہریلے ہوتے جا رہے ہیں ان کے جو بڑے نیشنل لیڈر ہیں ان کے اشارے پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے کورٹ کچہری کلیکٹر ایس پی ڈی ایس پی ڈی ایم ایس ڈی ایم سب ان کے ہاتھ میں ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہم ظلم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں اس کے لیے جو بھی قربانی دینی پڑے قوم کو تیار کریں اب مزید خاموش رہنا صبر کرنا دعا کرنا تسبیح پڑھنا کافی نہیں بی جے پی کے پاس ملک کی ترقی لیے کوئی فارمولا نہیں ان کو معلوم ہے کہ ہم ملک کو ترقی یافتہ نہیں کر سکتے بے
روزگاروں کو روزگار نہیں دے سکتے ایک ہی کام کرو ہندو مسلم کا کارڈ کھیلو آج ایک طرفہ مسلمانوں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے صرف مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے مسلمانوں کے مدارس و مساجد کو قانون کا سہارا لے گرایا جا رہا ہے کوئی مسلمان نوجوان اگر جرم کر رہا ہے تو ڈائریکٹ انکاؤنٹر کیا جا رہا ہے وندے ماترم کے نام پر سیاست ہو رہی ہے زبردستی مسلمانوں کو پڑھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے لئے بی جے پی ریاستوں میں بل پاس کیا جا رہا ہے یہ سب واقعات بتا رہے ہیں کہ ملک مکمل ہندو راشٹر کی طرف جا رہا ہے حالانکہ اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں مسلمانوں کا جتنا خون بہا ہے اتنا غیروں کا پسینہ بھی نہیں بہا ہے اگر ہم اب بھی نہیں جاگے تو وہ دن دور نہیں کہ انگریزوں کے دور سے بدتر دور مسلمانوں پر آ سکتا ہے
میری گزارش ہے مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ہندوستان کی تمام مذہبی سیاسی سماجی تنظیموں کی ذمہ داروں سے سب ایک پلیٹ فارم پر آ کر ملک کے تمام دانشور موجودہ مسائل کا حل تلاش کریں اور کوئی فیصلہ کن لائحہ عمل تیار کریں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا چلا جا رہا ہے مجھے امید ہے کہ میری تحریر پر ملک کے دانشور حضرات سنجیدگی کے ساتھ غور کریں گے اور کوئی ٹھوس مضبوط لائحہ عمل تیار کریں گے



