اسپشل اسٹوری

دل کے مریضوں کے 16 ہزار آپریشن کرنے والے مشہور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر گورو گاندھی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

احمد آباد _ 8 جون ( اردولیکس ڈیسک) دل کے 16 ہزار سے زائد آپریشن کرکے ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے والا ڈاکٹر کی خود  دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔

 

صرف  41 سال کی عمر میں اس کارڈیالوجسٹ  کی موت نے سب کو چونکا دیا۔ یہ واقعہ گجرات کے جام نگر میں پیش آیا۔ کارڈیالوجسٹ گورو گاندھی جام نگر   شہر کے ایک بہت مشہور ڈاکٹر تھے

 

معروف ماہر امراض قلب کے طور پر  انہوں نے دل کی 16,000 سے زیادہ سرجری کیں۔ ڈاکٹر گورو گاندھی معمول کی طرح ہاسپٹل  میں مریضوں کو دیکھنے کے بعد پیر کی رات پیلس روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر گئے۔اور  کھانا کھا کر سو گئے۔ لیکن منگل کی صبح اس کی موت ہو گئی۔ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے

 

دریں اثنا گھر والوں نے بتایا کہ ماہر امراض قلب گورو گاندھی کو پیر کی رات کوئی تکلیف یا پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت صحت مند تھے  اور اس رات انہوں نے صحت کی کسی پریشانی کا ذکر نہیں کیا۔ گورو، جو عام طور پر صبح 6 بجے اٹھتے ہیں ، اس وقت نہیں اٹھے ۔ گھر والوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے جگانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ بے ہوش پڑے رہے جس پر انھیں  فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ لیکن  ڈاکٹروں نے تصدیق کر دی کہ وہ پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے ہیں۔

 

، ان کے گھر والے اور ساتھی ڈاکٹر صدمے سے دوچار ہوگئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ڈاکٹر کی موت پر  کوئی شبہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button