جنرل نیوز

خانہ پور میونسپلٹی کے وائس چیئرمین شعیب حسین شدید بارش کے بعد عوامی خدمت میں مصروف

خانہ پور۔ خانہپور میونسپلٹی کے وائس چیئرمین شعیب حسین نے خانہ پور ٹاؤن میں شدید بارش کے بعد 6 ویں وارڈ میں پیدا ہونے والے مسائل کا شخصی طور پر خود معائنہ کیا۔ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوا دیکھ کر انہوں نے میونسپل افسران کو الرٹ کیا اور پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

 

انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر جمع بارش کے پانی کو فوری طور پر نکالنے کی کوششیں کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

اس کے بعد انہوں نے وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے مکینوں کی پریشانیوں کے بارے میں دریافت کیا اور عہدیداروں کو ضروری امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

 

شعیب حسین نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور عوام کو بارش سے متعلق کسی قسم کی مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے مقامی افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر میونسپل حکام یا عوامی نمائندوں سے رابطہ کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button