انٹرٹینمنٹ

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی – اب فون نمبر کے بجائے یوزر نیم سے ہوگی پہچان

 

واٹس ایپ کے صارفین کے لئے نے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب صارفین واٹس ایپ یوزر نیم کے ذریعہ اپنا فون نمبر شیئر کئے بغیر بھی دوسروں سے رابطہ کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر رواں سال کے آخر تک مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لئے دستیاب ہوگا، جبکہ یوزر نیم ریزرو کرنے کا آپشن متعارف کر دیا گیا ہے۔

 

اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کی ذاتی معلومات، خصوصاً فون نمبر، کو محفوظ رکھنا ہے۔ اب کسی نئے شخص سے رابطہ کرنے کے لئے فون نمبر دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ صرف یوزر نیم کے ذریعہ چیٹ کی جا سکے گی۔

 

واٹس ایپ کی نائب صدر (پروڈکٹ) نے بتایا کہ پہلی بار کسی صارف سے رابطہ کرنے کے لیے اس کا یوزر نیم معلوم ہونا ضروری ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے فیچر کے باوجود موجودہ پرائیویسی سہولیات، جیسے بلاک اور نامعلوم کالرز کو خاموش (Silence Unknown Callers) کرنے کے اختیارات، بدستور برقرار رہیں گے۔

 

کمپنی کے مطابق یوزر نیم 3 سے 35 حروف پر مشتمل ہو سکتا ہے، جس میں صرف a-z، 0-9، ڈاٹ (.) اور انڈر اسکور (_) استعمال کئے جا سکیں گے۔ www، یا آخر میں .com اور .net جیسے الفاظ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

اس کے علاوہ صارفین اپنے یوزر نیم کے ساتھ چار ہندسوں پر مشتمل ایک خصوصی کی (Key) بھی مقرر کر سکیں گے۔ پہلی بار رابطہ کرنے والے شخص کو یوزر نیم کے ساتھ یہ کی بھی درکار ہوگی، جس سے پرائیویسی مزید مضبوط ہوگی۔

 

کمپنی نے یہ سہولت بھی فراہم کی ہے کہ تخلیق کار (Creators)، کاروباری ادارے اور وہ صارفین جو پہلے سے دیگر پلیٹ فارمز پر مخصوص یوزر نیم استعمال کر رہے ہیں، اگر دستیاب ہو تو وہی یوزر نیم واٹس ایپ پر بھی حاصل کر سکیں۔

 

فی الحال یہ فیچر محدود تعداد میں صارفین کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ صارفین اپنے واٹس ایپ کی پروفائل سیٹنگز میں جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ یوزر نیم سیٹ کرنے کا آپشن دستیاب ہے یا نہیں۔ اگر فیچر نظر نہ آئے تو آئندہ چند روز میں اپ ڈیٹ کے ذریعے یہ سہولت ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button