جنرل نیوز
جناب محمد احمد الدین خان صاحب کا انتقال

حیدرآباد ۔جناب محمد احمد الدین خان صاحب ولد جناب محمد شرف الدین خان، وظیفہ یاب محکمہ واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ حیدرآباد کا مختصر سی علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد قادریہ مراد نگر میں آج بروزِ چہار شنبہ بتاریخ یکم جولائی ،بعد نماز عصر ادا کی گئی آور تدفین احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی مرحوم کی فاتحہ سیوم بروزِ جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ مراد نگر میں مقرر ہے مرحوم کے پسماندگان میں تین دختران اور دو فرزندان شامل ہیں
مرحوم محمد یونس المعروف ادریس بھائی، سابقہ ملازم روذنامہ رہنماے دکن کے حقیقی بہنوئی ہوتے تھے، مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر
9704774748
پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے۔



