جنرل نیوز

جامعہ دارالہدیٰ میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز علی کا علمی خطاب

حیدرآباد، 4 جولائی: جامعہ دارالہدیٰ میں آج عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر، پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز علی (پروفیسر، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا) کے اعزاز میں ایک باوقار علمی نشست منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر محمد ممتاز علی حیدرآباد کے سپوت ہیں

 

اور گزشتہ چالیس برس سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا میں اسلامیات کی تدریس و تحقیق سے وابستہ ہیں۔پروگرام کا آغاز حافظ مولوی رضوان صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ مولانا مفتی شوکت علی صاحب قاسمی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔جناب محمد یوسف علی خان

 

جوائنٹ سکریٹری، اسلامک سوشل سروس سوسائٹی نے مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی قومی و بین الاقوامی علمی خدمات کا ذکر کیا۔ اس کے بعد جناب محمد منظور صاحب، جنرل سکریٹری، ایم پی، تلنگانہ، نے ڈاکٹر محمد ممتاز علی کی تدریسی، تحقیقی اور تصنیفی خدمات پر روشنی ڈالی۔اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر محمد ممتاز علی نے

 

جامعہ دارالہدیٰ اور اس کے بانی و سرپرست حضرت مولانا عبدالرزاق لطیفی رحمہ اللہ کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے مؤثر مطالعہ کے بنیادی اصول بیان کرتے ہوئے کہا کہ علم کے صحیح حصول کے لیے دلچسپی اور یکسوئی کے ساتھ مطالعہ، مصنف کے مقصد کو سمجھنا، تنقیدی اندازِ فکر اپنانا، تقابلی مطالعہ کرنا، مشاہدہ اور غور و فکر سے کام لینا

 

عملی مثالوں کے ذریعے علم کو زندگی سے جوڑنا اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے فکری ارتقاء حاصل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے اساتذۂ کرام کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید اسلوبِ تدریس اختیار کریں اور قرآن و سنت کی روشنی میں مستند، تحقیقی اور سائنسی علوم کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

 

اختتامی خطاب میں ڈاکٹر مبشر احمد صاحب ، سکریٹری اسلامک سوشل سروس سوسائٹی، نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی علمی رہنمائی کو جامعہ کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔اس علمی نشست میں اسلامک سوشل سروس سوسائٹی کے نائب صدر جناب سید سلطان محی الدین صاحب،

 

جامعہ دارالہدیٰ کی انتظامیہ، اساتذۂ کرام، طلبہ اور دیگر معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button