ڈاکٹر ایس ایم حسینی مجیب ٹی این جی اوس سنٹرل یونین کے جنرل سیکریٹری کی ادائیگی عمرہ کیلئے روانگی

حیدرآبا: ادائیگی عمرہ کے لیے ارکان خاندان کے ساتھ روانہ ہونے والے ٹی این جی اوز سنٹرل یونین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایس ایم حسینی مجیب کے اعزاز میں شاندار وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ٹی این جی اوز سنٹرل یونین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ حسینی مجیب صاحب اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ سعودی عرب کے مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر ٹی این جی اوز سنٹرل یونین کے لیڈرس ریاست بھر کی ملازمین تنظیموں کے نمائندوں، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تلنگانہ سنٹرل فورم کے قائدین اور مختلف محکموں کے ملازمین نے ڈاکٹر حسینی مجیب صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر تمام نے کہا کہ ٹی این جی اوز سنٹرل یونین کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے ڈاکٹر ایس ایم حسینی مجیب ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ سب نے دلی دعا کی کہ ان کا عمرہ سفر کامیابی سے مکمل ہو اور وہ خیریت کے ساتھ وطن واپس آئیں۔
اس موقع پر ٹی این جی اوز خاندان کے افراد، ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں، دوستوں، خیر خواہوں اور ریاست کے ملازمین نے ڈاکٹر ایس ایم حسینی مجیب اور ان کے ارکان خاندان کومبارکباد پیش کی۔



