تلنگانہ

سوریا پیٹ میں کانگریس کے دو گروپس میں تصادم – پتھراؤ اور پولیس لاٹھی چارج، کئی زخمی

تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں کانگریس پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ اروپلی منڈل مستقر میں رکن پارلیمنٹ چاملا کرن کمار ریڈی اور رکن اسمبلی مندولا سموئیل کے حامیوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی

 

۔اطلاعات کے مطابق تونگاترتی اسمبلی حلقہ میں حالیہ دنوں منعقدہ منڈل کانگریس صدور کے انتخاب کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کے حامی اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گاندھی بھون جا رہے تھے۔ اسی دوران ایم ایل اے سموئیل کے حامیوں نے انہیں روک لیا،

 

جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو پتھراؤ میں تبدیل ہوگئی۔واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس جوان بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حالات قابو سے باہر ہونے پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے دونوں گروپوں کو منتشر کیا اور صورتحال پر قابو پایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button