حیدرآباد کی مانگوڑ بستی میں پولیس کا اسپیشل آپریشن

حیدرآباد: شہر میں منشیات کے کاروبار اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سٹی پولیس نے جمعرات کی صبح ساڑھے تین بجے حبیب نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مانگوڑ بستی میں بڑے تلاشی مہم انجام دی
اس خصوصی آپریشن کو ” آپریشن تھنڈر بولٹ” کا نام دیا گیا۔ اس مہم میں مسلح دستوں نے بھی حصہ لیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے 150 پیکٹ گانجا، ایک کلو خشک گانجا، کھانسی کے شربت کی 32 بوتلیں اور شراب کی بوتلیں ضبط کیں۔
اس کے علاوہ 15 منشیات فروشوں، جائیداد سے متعلق جرائم میں ملوث مشتبہ افراد، چھین جھپٹ کرنے والوں اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ کے تحت مطلوب ملزمان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔اس آپریشن میں مختلف خصوصی پولیس یونٹس کے 1100 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔



