جنرل نیوز

معروف صحافی مکّرم افسر سید کا حیدرآباد میں انتقال

حیدرآباد (راست) یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ معروف صحافی مکّرم افسر سید کا مختصر سی علالت کے بعد جمعرات کے روز حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔

 

مکرم افسر کا تعلق مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد سے تھا مگر وہ ایک عرصہ سے حیدرآباد میں قیام پذیر تھے۔ انھوں نے الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں “دیسی ذائقہ” کے نام سے ایک کلاؤڈ کچن قائم کیاہواتھا۔

 

مکرم افسر نے ایک طویل عرصہ انگریزی روزنامہ “سعودی گزٹ” میں کام کیا تھا۔ مرحوم جدہ کے سماجی سرکلز کی ایک معروف شخصیت تھے۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ چار لڑکیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button