تلنگانہ
‘نانا! آپ کے ہاتھ کی پوریاں ہی کھاؤں گا’ — چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نواسے کی فرمائش پر خود سنبھال لیا باورچی خانہ
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنی مصروف سیاسی زندگی سے کچھ وقت نکال کر نواسے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ نواسے کی معصوم فرمائش، "نانا! آپ کے ہاتھ کی پوریاں ہی کھاؤں گا”، سن کر چیف منسٹر خود کچن میں اتر آئے اور اپنے ہاتھوں سے پوریاں تیار کیں۔
اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے لکھا، "ایک طرف عوامی خدمت کی مصروفیات، دوسری طرف نواسے کی مسکراہٹ… ہاتھ میں آٹا، ساتھ میں نواسہ اور گول نہ بننے والی درجن بھر پوریاں۔ مصروف زندگی میں نواسے کے ساتھ گزارے گئے یہ چند لمحے ہمیشہ یاد رہیں گے۔



