تلنگانہ

ایس آئی آر پر جماعت اسلامی ہند، یاقوت پورہ کے زیر اہتمام جامع رہنمائی پروگرام کا انعقاد

ایس آئی آر پر جماعت اسلامی ہند، یاقوت پورہ کے زیر اہتمام جامع رہنمائی پروگرام کا انعقاد

 

*امیر مقامی جناب فاروق طاہر اور رکنِ اسمبلی جناب جعفر حسین معراج کا عوامی بیداری، درست رہنمائی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل پر زور*

 

جماعتِ اسلامی ہند، یاقوت پورہ کے زیرِ اہتمام اسلامک سنٹر و مسجد ابراہیم ؑ مادنا پیٹ میں ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) سے متعلق ایک جامع رہنمائی و فارم خانہ پُری پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام میں حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے آئمہ مساجد، خطباء، مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کی صدارت امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، یاقوت پورہ جناب فاروق طاہر نے کی،

 

جبکہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب جعفر حسین معراج مہمانِ خصوصی تھے۔جناب فاروق طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس آئی آر کے عمل سے گھبرانے کے بجائے صبر، حکمت اور ذمہ داری کے ساتھ قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، افواہوں سے گریز کیا جائے، صرف مستند معلومات پر اعتماد کیا جائے اور بزرگوں، خواتین و کم تعلیم یافتہ افراد کی رہنمائی کو یقینی بنایا جائے۔رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب جعفر حسین معراج نے کہا کہ مجلس، ایس آئی آر کے سلسلے میں عوام کی رہنمائی اور تعاون کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے

 

۔ انہوں نے جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ کی جانب سے منعقدہ اس رہنمائی پروگرام کو بروقت اور عوامی مفادمیں اہم اقدام قرار دیا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس۔اے پی سی آر،تلنگانہ کے سکریٹری ڈاکٹر شیخ محمد عثمان نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ایس آئی آر فارم کی درست خانہ پُری، مطلوبہ دستاویزات، قانونی تقاضوں اور احتیاطی امور پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ بعد ازاں سوال و جواب کی نشست میں شرکاء کے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے گئے

 

۔ایم آئی ایم کے سابق کارپوریٹرریاست نگر،جناب مرزا مصطفیٰ بیگ(سلیم بیگ صاحب) نے بھی ایس آئی آر سے متعلق اپنے عملی تجربات اور عوامی رہنمائی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں میں عوام تک درست معلومات پہنچانے، افواہوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور ضرورت مند افراد کی دستاویزی و قانونی رہنمائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پرجناب محمد ذکی الدین،جناب محمد کلیم الدین،جناب میر مقصود علی ہاشمی،جناب محمد نصیر الدین،جناب محمد عماد الدین،جناب محمد حسام الدین متین، اورسابق کارپوریٹرمجلس جناب شفاعت علی بھی موجود تھے۔جناب مبشر احمد،نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔

 

*جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ نے اعلان کیا کہ ایس آئی آر فارم کی آف لائن و آن لائن خانہ پُری کے لیے اسلامی سنٹر و مسجد ابراہیم، مادنا پیٹ میں ہیلپ ڈیسک روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک عوام کی خدمت کے لیے دستیاب رہے گا۔*

متعلقہ خبریں

Back to top button