انٹر نیشنل

ایران کا تجارتی جہاز پر حملہ، ایک بھارتی شہری لاپتہ 10 کو بچا لیا گیا

نئی دہلی: عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر ایران کے حملے میں ایک بھارتی شہری لاپتہ ہو گیا ہے۔ بھارت نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

 

قبرص کے پرچم تلے سفر کرنے والے اس جہاز میں مجموعی طور پر 11 بھارتی شہری سوار تھے جن میں سے 10 کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ ایک بھارتی شہری تاحال لاپتہ ہے۔

 

اس بات کی تصدیق بھارتی سفارت خانے نے کی ہے۔بھارت کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا”ہم عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

جہاز میں موجود 11 بھارتی شہریوں میں سے 10 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ عمان میں ہمارا سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں میں عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

 

اس تعاون پر ہم عمان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔”ایران کے حملے کے نتیجے میں جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد عملے نے جہاز چھوڑ کر ایک چھوٹی لائف بوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی۔ حملے میں جہاز کا انجن روم بھی بری طرح تباہ ہو گیا۔

 

اس واقعے کے بعد آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ اس واقعے کے بعد امریکہ نے ایران میں 140 مقامات کو نشانہ بنا کر حملے کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button