جرائم و حادثات

شاہ آباد واقعہ۔ پورا خاندان ختم مقتول نابالغ لڑکی کی معذور بہن بے سہارا ہوگئی

حیدرآباد: ضلع رنگا ریڈی شاہ آباد قتل عام میں سب سے زیادہ دل دہلا دینے والی صورتحال مقتول لڑکی کی 19 سالہ بڑی بہن کی ہے۔ رشتے داروں کے مطابق وہ پیدائشی طور پر معذور ہے بستر سے اٹھ نہیں سکتی اور بول بھی نہیں سکتی۔

 

ماں بہن اور نانی کے سہارے کے بغیر وہ کھڑی بھی نہیں ہو سکتی ۔ اس درندے کے حملے میں معذور لڑکی کو چھوڑ کر اس کا پورا خاندان ختم ہو گیا۔ جب پولیس گھر پہنچی تو اس معصوم اور بے بس لڑکی کی حالت دیکھ کر ہر ایک کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

 

اب یہ بڑا سوال ہے کہ اس بے سہارا لڑکی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ کیونکہ اس کا پورا خاندان راجکمار کے ہاتھوں ختم ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button