نرمل ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیشورلو نے خانہ پور کے 6 ویں وارڈ میں ایس آئی آر کی پیشرفت کا معائنہ کیا

خانہ پور: نرمل ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیشورلو نے میونسپل کے وائس چیرمین شعیب حسین کے ساتھ،خانہ پور کے 6 ویں وارڈ میں اردو بھون میں جاری ایس آئی آر مہم کا معائنہ کیا۔
وائس چیئرمین شعیب حسین کی نگرانی میں قائم کردہ ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک کے ذریعے سروے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
دورے کے دوران ایڈیشنل کلکٹر نے بوتھ لیول آفیسرز کے ذریعہ کئے گئے سروے کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کے دوران ہر ووٹر کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے رہنماہانہ خطوط کے مطابق درست طریقے سے درج کی جائیں۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ معاون دستاویزات کی اچھی طرح سے تصدیق کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ درخواست فارم بھرتے وقت غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے ایس آئی آر کی اہمیت کے حوالے سے وسیع پیمانے پر عوامی شعور بیداری پیدا کرنے اور ہر اہل ووٹر کی شرکت اور اپنی تفصیلات درج کرنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے تمام محکموں کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تال میل سے کام کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سروے کے عمل کو شفاف طریقے سے، تیزی سے اور بغیر کسی دشواری کے مکمل کیا جائے۔
ایڈیشنل کلکٹر نے خانہ پور کے 6 ویں وارڈ میں ایس آئی آر سروے میں نمایاں پیش رفت کے لیے عملے کی ستائش کی۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ سروے کا بقیہ حصہ کامیابی کے ساتھ مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں
اسی سطح کی کوشش اور عزم کو برقرار رکھیں۔ اس پروگرام میں انتخابی عملہ بوتھ سطح کے افسران، میونسپل عملہ، عوامی نمائندوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرتحصیلدار سجاتا ریڈی، سندر سنگھ کمشنر بلدیہ،
بی ایل اوز انوپما، ورا لکشمی، بی ایل اے شیخ نصیر احمد، شرجی احمد،صفدر علی، وہاب الدین،محمد معراج الدین، سجاد علی اور دیگر موجود تھے۔




