شہریت کے تحفظ کے لئے ایس آئی آر فارم صحیح خانہ پُری کے ساتھ جلد از جلد جمع کروائیں – صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری کی شہریوں سے اپیل
شہریت کے تحفظ کے لیے ایس آئی آر فارم حاصل کرکے صحیح خانہ پُری کے ساتھ جلد از جلد جمع کروائیں
صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری کی شہریوں سے اپیل
کاماریڈی 12 جولائی( پریس نوٹ )صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری نے ضلع کے تمام شہریوں اور اہل ووٹر سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شہریت اور انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے Special Intensive Revision SIR کے تحت مطلوبہ فارم بلا تاخیر حاصل کریں اسے مکمل احتیاط اور درست معلومات کے ساتھ پُر کرکے اپنے متعلقہ BLO کے پاس جلد از جلد جمع کروائیں انہوں نے کہا کہ فارم جمع کروانے کے بعد اس کی وصولی کا ثبوت ضرور حاصل کیا جائے
فارم کی ایک نقل یا وصولی رسید پر دستخط کروا کر اپنے پاس محفوظ رکھنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ضرورت پیش آنے پر فارم جمع کروانے کا ثبوت موجود رہےانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معمولی سی غفلت بھی آئندہ مشکلات کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا ہر شخص اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ رشتہ داروں پڑوسیوں دوستوں اور محلے کے دیگر افراد کو بھی SIR فارم جمع کروانے کی ترغیب دے
انہوں نے کہا کہ بروقت اقدام نہ صرف اپنے شہری و انتخابی حقوق کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا بلکہ دوسرے شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو فارم حاصل کرنے اسے صحیح طریقے سے پُر کرنے یا جمع کروانے کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو وہ جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے دفتر مسجد نور کاماریڈی یا جمعیت کے ذمہ داران سے سے بالمشافہ ملاقات یا بذریعہ فون رابطہ فرمائیں رابطہ و رہنمائی کے لیے حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری حافظ محمد شرف الدین حلیمی محمد عبد القیوم محمد عباد اللہ الحاج شیخ اسماعیل اور محمد عزیز الدین عزیز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے رابطہ نمبر 9848577257 9848787553 9912217009 9441487086 7396334222



