جنرل نیوز

کیا غریبوں کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوگا؟: کوکّو گوتم

مکتھل: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) مکتھل اسمبلی صدر کوکّو گوتم نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی اندرامّا ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں اور حقیقی مستحق غریب افراد کو مکانات فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع اور متعلقہ وزیر کے حلقۂ انتخاب میں بھی اسکیم کے نفاذ میں سنگین خامیاں پائی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق مختلف دیہات میں قائم اندرامّا ہاؤسنگ کمیٹیوں کے بعض ارکان کمیشن کی خاطر پہلے سے مکان رکھنے والے یا رقم ادا کرنے والوں کے نام منظور کرا رہے ہیں، جبکہ اصل مستحقین نظر انداز ہو رہے ہیں۔

 

کوکّو گوتم نے الزام لگایا کہ بعض سرکاری افسران بھی سیاسی دباؤ کے باعث خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر کے نام پر رقم وصول کرنے والی اندرامّا ہاؤسنگ کمیٹیوں کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے اور مستحقین کی شناخت و انتخاب کا مکمل اختیار صرف سرکاری افسران کو دیا جائے تاکہ حکومتی فلاحی اسکیموں کا فائدہ براہِ راست حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔

 

اس موقع پر اُوٹکور منڈل صدر نانی اور مکتھل ٹاؤن صدر نتیش سمیت دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button