بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بارش کیلئے نمازِ استسقاء کا کیا اعلان

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکنِ پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بارش کے لیے خصوصی نماز کا اعلان کیا۔
تلنگانہ میں مانسون کی بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث کسان پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ریاست میں اب تک مانسون کی بارش میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اعلان کیا کہ
نمازِ استسقاء 26 جولائی (اتوار) صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز میں بارش اور خشک سالی سے نجات کی دعا کی جائے گی کیونکہ ریاست کے 20 سے زائد اضلاع میں معمول سے کم بارش ہوئی ہے۔
اس سے قبل بیرسٹر اویسی نے حیدرآباد کے اردو میڈیم اسکولوں میں جماعت ششم سے دہم تک کے طلبہ میں اسکول بیگ اور لمبی نوٹ بکس تقسیم کئے۔مجلس چیریٹیبل ریلیف ٹرسٹ جو 2025 میں قائم کیا گیا تھا
اب تک 3 لاکھ 81 ہزار 693 طلبہ کو تعلیمی کٹس فراہم کر چکا ہے۔




